HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : شاہد رضا

دین کا صحیح فہم

[جناب جاوید احمد غامدی کی تحریروں، آڈیوز اور ویڈیوز سے اخذ و استفادہ پر مبنی سوال و جواب]

سوال:کیا دین پر عمل کے لیے دینی فکر اور رسم ورواج کو الگ کر کے صحیح طریقے سے دین سمجھنا ناممکن ہے؟

جواب:دین پر عمل کے لیے دینی فکر اور رسم ورواج کو الگ کر کے صحیح طریقے سے دین سمجھنا ناممکن تو نہیں، مگر مشکل ہے۔ ناممکن ہونا بھی نہیں چاہیے۔ اگر یہ ناممکن ہو جائے تو پھر ہدایت پیش کرنے کا منشا ہی ختم ہو جائے گا۔ خاص طور پر عام آدمی کے لیے مشکل ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ شخصیات، تاریخ اور روایات کو دیکھتا ہے۔ جس طرح سے چیزیں اس کو ملی ہوتی ہیں، انھیں ختم (unlearn) کرانا مشکل ترین کام ہے۔ چونکہ بسااوقات بعض چیزیں مبادی یا اصول کی حیثیت سے اسی محکم ذہن میں اس طرح راسخ ہو گئی ہوتی ہیں کہ ان کو وہاں سے ہٹا کر ایک نئے اصل سے بنیاد رکھنا بہت مشکل ہے۔ لہٰذا یہ مشکل تو ہے، مگر ناممکن نہیں ہے۔[1]

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ

B