HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : متفرق

فرشتے نوشیروان کا پیغام اپنے والدین کے نام...

وقاص رشید

فرشتے آسمانوں سے

اترتے ہیں زمیں پہ سب

اُنھیں جب حکم دیتا ہے

زمین و آسماں کا رب

زمیں سے پَر فرشتہ اک

فلک پہ آج پہنچا ہے

میری چشم تصور پر

یہ منظر آج ابھرا ہے

فرشتے نے وہاں جا کر

وہی گویائی پائی ہے

کہ اپنے رب کو واں جا کر

وہی بولی سنائی ہے

کہ جس کو سننے کی خاطر

سراپا کان تھے ماں باپ

خدا کے نام لیوا دو

بھلے انسان تھے ماں باپ

فرشتہ چپ نہ رہتا ہے

وہ اپنے رب سے کہتا ہے

خدایا چند سالوں کی

وہاں جو زندگانی تھی

میرے ماں باپ نے مولا

میرے اُن آٹھ سالوں کا

ہر اک لمحہ گزارا ہے

کہ خود کو مجھ پہ وارا ہے

کہ میں بس ٹھیک ہو جاؤں

خدایا بول میں پاؤں

ہمارے سب کے اے خالق!

حیات و موت کے مالک!

تو اُن کو ہر عطا دے اب

اُنھیں مالک بتا دے اب

ترے نزدیک ہوں یا رب

میں بالکل ٹھیک ہوں یا رب

بہت روئے ہیں وہ دونوں

اُنھوں نے اب نہیں رونا

بہت دکھی رہے دونوں

پریشاں اب نہیں ہونا

کہ رب کی پیاری جنت میں

ابد تک اُس کی  رحمت میں

گلوں جیسے کھلیں گے ہم

کہ اک دن پھر ملیں گے ہم

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ

B