HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف :

میرے پیارے ابو جان

عمیر انیس مفتی

 

میرے ابو جان ــــــ محمد انیس مفتی ــــــ  نہایت شفیق انسان، محبت سے بھرپور والد اور شوہر، اور نہایت مخلص دوست تھے، انھوں نے اپنی زندگی کا بیش تر حصہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بڑے علما، ادیبوں اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوست احباب سے حاصل شدہ علم کو اپنی اور اپنے سے متعلقین کی اصلاح کے لیے استعمال کیا۔

وہ ایک کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے۔

انھیں معاشرتی تعلقات بنانے میں کم وقت ہی درکار ہوتا تھا، اور وہ عمومی طور پر کم وقت ہی میں دوسروں پر ایک خوشگوار شخصیت کا تاثر چھوڑ جاتے تھے۔

ایک اچھی اور مثبت زندگی کیسے گزارنی ہے، یہ وہ جانتے تھے، اور یہ سب کچھ انھوں نے اچھے اساتذہ، علما، ادیب حضرات اور مخلص دوستوں کی صحبت میں رہ کر حاصل کیا تھا۔

مجھے یقین ہے کہ ان شاء اللہ وہ اللہ تعالیٰ کے پیارے بندوں ہی میں شامل ہوں گے۔

ہر ذمہ دار انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے خاندان کو اچھی اور آسایشوں والی زندگی فراہم کرے، جس کے لیے وہ معاشی جدو جہد کرتا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے پیارے ابو اللہ تعالیٰ کی مدد اور اپنی کاوشوں سے اپنے خاندان کے گرد نہایت اچھے، مخلص، احساس کرنے والےدوست،احباب اور رفقا کی ایسی مضبوط دیوار بنا گئے ہیں جو زندگی میں آگے پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے میں بہت مدد گار ہو گی، ان شاءاللہ۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ میرے پیارے ابو جان کی کوتاہیوں سے درگذر فرمائے، ان کے حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں ان کے سکھلائے ہوئے تمام اچھے کاموں کو جاری رکھنے کی ہمت، حوصلہ، اور قوت عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین، یا رب العٰلمین۔

ـــــــــــــــــــــــــ

B