خیال و خامہ
O
دنیا کی دولت مرد زمینی
رومی نہ شامی ، ہندی نہ چینی
سوتوں کو بیدار کرنا ہے آساں
مشکل ہے لیکن باز آفرینی
ہوتے ہیں باہم دین و سیاست
پہلے اگر ہو تہذیب دینی
کرتی ہے اب بھی مٹی کو سونا
علم و نظر کی خلوت گزینی
پائی کہاں سے حرف و سخن نے
یہ دل نوازی ، یہ دل نشینی
___________