HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : جاوید احمد غامدی

مریم کے نام (نظم)

خیال و خامہ

         

[بچوں کے لیے]

 

تو مری جان، زمانے میں سنبھل کے رہنا

اس میں رہنے کے بُرے ڈھنگ بدل کے رہنا

جب بھی دیکھے کہ دگرگوں ہے یہ دنیا تیری

ہو فقط صلح کی تدبیر تمنا تیری

گھر کے آنگن ہی میں دیکھوں مہِ تاباں تجھ کو

زیب و زینت کی نمایش نہ ہو شایاں تجھ کو

تم کو جینا بھی ہے، مرنا بھی مسلماں ہو کر

دردمندوں کے لیے درد کا درماں ہو کر

نرم خوئی ہو ہر اک کام میں عادت تیری

علم و اخلاق کی دولت ہو سعادت تیری

اپنے اوقات کو ہرگز نہ پریشاں رکھنا

حسنِ تدبیر کو ہر شے میں نمایاں رکھنا


میں ترے گھر میں پرندوں کو چہکتے دیکھوں

تیری آغوش میں پھولوں کو مہکتے دیکھوں

___________

B