HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : معز امجد

میت کے ذمے روزوں کی قضا اور نذر کا معاملہ

روایت کا مضمون

ترمذی، رقم ۷۱۸ کے مطابق روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

إذا کان علی المیت نذر صیام یصوم عنہ وإذا کان علیہ قضاء رمضان أطعم عنہ.
’’جب میت کے ذمے روزوں کی نذر ہو تو(میت کے ذمہ دار کو چاہیے کہ ) وہ اس کی جانب سے روزے رکھے اور جب میت پر رمضان کے روزوں کی قضا ہوتو(اس کے ذمہ دار کو چاہیے کہ) وہ اس کی طرف سے (مسکینوں کو)کھانا کھلائے۔‘‘
روایت پر تبصرہ

علامہ البانی نے اپنی کتاب ’’ضعیف سنن الترمذی‘‘( رقم ۷۱۸) میں اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔

نتیجۂ بحث

مذکورہ روایت کی سند پر البانی صاحب کے تبصرے کے پیش نظر احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس روایت کی نسبت کو درست نہ سمجھا جائے۔

______________

B