HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : ساجد حمید

مچھلی اور ٹڈی کا تذکیہ

عَنْ مَکْحُوْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اَلْجَرَادُ وَالنُّوْنُ ذَکِیٌّ کُلُّہُ فَکُلُوْہُ.۱؂ (مصنف ابن ابی شیبہ، رقم۱۹۷۴۰)
مکحول سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ٹڈی اور مچھلی ہر قسم کی ذبح شدہ ہے ،لہٰذا اسے کھا سکتے ہو ۔۱؂
ترجمے کے حواشی

۱۔ یہ بات پچھلی بہت سی روایتوں میں واضح ہو چکی ہے کہ یہ دونوں قسم کے جانور ’میتۃ‘ کے معنی میں شامل نہیں ہیں اور جن جانور وں میں بہتا خون نہیں ہوتا، ان میں ذبح کرنے کا حکم نہیں ہے۔ ٹڈی اور مچھلی اسی کی مثالیں ہیں، یہ جب پکڑ لی جائیں تو ذبح سمجھی جائیں۔

متن کے حواشی

۱۔ یہ دراصل ایک اثر ہے، لیکن ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ میں ایک حدیث کی حیثیت سے بیان ہوا ہے۔اثر کی حیثیت سے، یہ سیدنا عمر، سیدنا علی رضی اللہ عنہما سے ’’سنن البیہقی‘‘ میں بھی آیا ہے۔ (سنن البیہقی، رقم ۵۵ ۱۸۷، ۱۸۷۵۶)

 _______________

B