[اس روایت کی ترتیب و تدوین اور شرح و وضاحت جناب جاوید احمد غامدی کی رہنمائی میں زاویۂ فراہی کے رفقا معزا مجد ، منظور الحسن ، محمد اسلم نجمی اور کوکب شہزاد نے کی ہے ۔]
روی ۱ انہ قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: الحیاء والعی شعبتان من الایمان، والبذاء والبیان شعبتان من النفاق۔ ۲
روایت ہوا ہے کہ حیا اور کم گوئی ایمان کے اجزا ہیں ،جبکہ یاوہ گوئی اور چکنی چپڑی باتیں نفاق کے اجزا ہیں۔
۱۔ یہ روایت اپنی اصل کے اعتبار سے احمد بن حنبل ، رقم ۲۲۳۶۶ ہے۔ کچھ فرق کے ساتھ یہ حسب ذیل مقامات پر نقل ہوئی ہے:
ترمذی، رقم ۲۰۲۷۔ ابن ابی شیبہ، رقم۳۵۵۷۴۔عبدالرزاق، رقم ۳۰۴۲۸۔ بیہقی، رقم ۲۰۵۹۷۔
۲۔ یہی بات کسی قدر مختلف اسلوب میں حسب ذیل روایت میں بھی نقل ہوئی ہے:
الحیاء من الایمان والایمان فی الجنۃ والبذاء من الجفاء والجفاء فی النار۔(ابن ماجہ، رقم۴۱۸۴)
’’حیا ایمان کا جز ہے اور ایمان کا صلہ جنت ہے اور بدکلامی (اللہ سے) تغافل ہے اور (اللہ سے) تغافل کا صلہ جہنم کی آگ ہے۔‘‘
____________