HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : متفرق

میکرووژن (MACROVISION)

المورد کا آڈیو وڈیو ڈیپارٹمنٹ اب میکرو وژن (MACROVISION) کے نام سے سے کام کر رہا ہے۔

میکرو وژن کے پیش نظر ہے کہ اپنے تمام منصوبوں کو براڈ کاسٹ معیار پر ریکارڈ کیا جائے اور انھیں ٹی وی کے مختلف چینلز اور دیگر ذرائع پر نشر کیا جائے۔اس کے پیش نظر فی الحال یہ منصوبے ہیں:

o المورد کے اہل علم کے دروس ، لیکچرز،ورکشاپس اور مباحثے۔

o جناب جاوید احمد غامدی کا تر جمۂ قرآن۔

o میزان کی کلاسز کا ازسرنو انعقاد ۔

o دین و دانش کے مختلف موضوعات پرٹاک شوز اور ڈاکو مینٹریز ۔

اس شعبے کی پروڈکشنر کے حقوق المورد کے پاس ہیں۔البتہ اس کی کاپیا ں بنانے اور ڈسٹری بیوشن کا حق اس شعبے کے پاس ہے۔ اس شعبے کی پر وڈکشنر کاآغاز ۲۱مئی ۲۰۰۴ سے جناب جاویداحمد غامدی کے ہفتہ وار درس قرآن و حدیث کی ریکارڈنگ سے ہوا تھا۔

وسائل کی کمی کے باعث ابھی تما م پیش نظر منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔ ہماری دستیاب پروڈکشنز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

درس قرآن و حدیث

جناب جاوید احمد غامدی نے ۲۷ جون ۲۰۰۴ سے سورۂ فاتحہ سے درس قرآن اور مسلم، کتاب الایمان سے درس حدیث کا ازسرِ نو آغاز کیا ہے۔ اس وقت ابتدائی 8 دروس اور سوال و جواب کی نشستوں کی وی سی ڈیز دستیاب ہیں۔

دورانیہ فی نشست    

ڈیڑھ گھنٹہ      

تعدادسی ڈیز    

2عدد      

قیمت فی نشست

100روپے

اس کے علاوہ ان8 ابتدائی دروس اور نشستوں کی سنگل آڈیو ایم پی تھری بھی دستیاب ہے۔اس کی قیمت 50 روپے ہے۔

حقیقت رمضان

2عدد وی سی ڈیز پر مشتمل’’حقیقت رمضان ‘‘کے نام سے ایک پروڈکشن دستیاب ہے۔اس میں مختلف خواتین و حضرا ت کی جنا ب جاوید احمد غامدی کے ساتھ روزہ ، تراویح،تہجد ، شب قدر ،فطرانہ، اور عید الفطر کے بارے میں اصولی اور فقہی مسائل پرسوال وجواب پر مبنی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کی قیمت 150روپے ہے۔

زیر تکمیل منصوبے

۱۔اسلام اور فنون لطیفہ

پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ ابلاغیات نے ’’اسلام اور فنون لطیفہ‘‘ کے موضوع پر اپنے ہاں جناب جاویداحمد غامدی کے لیکچر کا اہتمام کیا ۔لیکچر کے بعد غامدی صاحب نے اساتذہ اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔میکرووژ ن نے اس کی ریکارڈنگ کی ۔اس وقت یہ کام ایڈیٹنگ کے مراحل سے گز ر رہا ہے ۔عنقریب اسے مختلف فارمیٹس میں پیش کر دیا جائے گا۔اسی طرح اسی موضوع پرایک ڈاکومینٹر ی اور ٹاک شو کی ریکارڈنگ بھی کی گئی، جس میں جنا ب جاوید احمد غامدی کے علاوہ دین و د انش اور فنون لطیفہ سے متعلق اہم شخصیات کی گفتگو بھی شامل ہے۔یہ پر وگرام ابھی ایڈیٹنگ ، گرافکس اور اینی میشن کے مختلف مراحل سے گزر رہا ہے۔اس پر وگرام کو بھی مختلف فارمیٹس میں پیش کیا جائے گا۔

۲۔ترجمۂ قرآن

جناب جاویداحمد غامدی کا سورۂ بقرہ کے ترجمہ کو باقاعدہ ملک بھر میں کسی ملکی سطح کی ریلزنگ کمپنی کے ذریعے سے ریلز کرنا۔

اس شعبہ کے ارکان یہ ہیں:

۱۔ عمران کریم ۲۔محمد بلال ۳۔ احمدبشیر طاہر ۴۔ مولود شاہد ۵۔ محمد ذاکر ۶۔ محمد خالد ۷۔ محمد انیس مفتی ۸۔ آفتاب احمد نوشاہی۔ اس شعبہ کے چیئرمین عمران کریم، ڈائریکٹر محمد بلال اور ٹیکنکل ڈائریکٹر احمد بشیر طاہر ہیں ۔ میکرو وژن کا ای میل ایڈریس یہ ہے: [email protected]۔

عام فروخت

میکرو وژن کی پروڈکشنزالمورد (کی شاپ) ا ور دارالتذکیرسے عام فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

المورد

احمد شیر

51 کے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور۔فون: -5834306 5865145۔

ای میل:[email protected]۔

دانش سرا ، کراچی

ریحان احمد

فسٹ فلور،سنو وائٹ چیمبرز،بہادر آباد چورنگی، کراچی۔فون:4942445۔

ای میل:[email protected]۔

دارالتذکیر

محمد احسن تہامی

رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور۔ فون:7231119۔

ای میل:[email protected]۔

________________

B