HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : جاوید احمد غامدی

غزل

خیال وخامہ

o
مے نغمہ گلوے بلبل سے    
وہ بھی لیتی ہے آتش گل سے
علم حق کا نزول ہوتا ہے    
جزو کو دیکھیے اگر کل سے
ہے یہی کشمکش سیاست بھی    
سبزۂ خط دبا نہ کاکل سے
بات کہنی اُنھی کو آتی ہے    
بات سنتے ہیں جو تحمل سے

آئنے سے اگر ہوئی فرصت
دل لگا لیں گے پھر تغافل سے

____________

B