HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : جاوید احمد غامدی

غزل

خیال و خامہ


o
پھر وہی اعجمی ، وہی عربی   یہ مسلماں ہیں ؟ ایں چہ بوالعجبی
زندگی بے کراں سمندر ہے   اِس کی تقدیر میں ہے تشنہ لبی
کیا یہی رسم بادہ خواری ہے؟   آب افرنگ ، شیشۂ حلبی
عشق کی آرزو وصال و فراق   شیوۂ حسن نقد جاں طلبی
عہد رفتہ کی یاد مصطفوی   ہر نفس تازہ کار بولہبی
اب سنا ہے کہ وہ بھی سنتے ہیں   یہ مرے نالہ ہاے نیم شبی
دن وہی تھے ، اگر کبھی گزرے   آپ کے شہر میں ، فداک ابی

___________

 

B