HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : معز امجد

متوفیٰ کے روزوں کا کفارہ

ترجمہ وتدوین: شاہد رضا

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ وَعَلَیْہِ صِیَامُ شَہْرٍ فَلْیُطْعَمْ عَنْہُ مَکَانَ کُلِّ یَوْمٍ مِسْکِینٌ.(ابن ماجہ، رقم ۱۷۵۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص وفات پا جائے اور اس کے ذمے ایک ماہ کے روزے ہوں، تو اس کی جانب سے ہر روز (کے روزے) کے لیے ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے۔
وضاحت

علامہ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ضعیف سنن ابن ماجہ‘‘ (رقم۱۷۵۷) میں اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔

خلاصہ

اس روایت کی سند کے متعلق علامہ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ کی راے کے مطابق احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ اس روایت کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہ گردانی جائے۔

متون

اپنی اصل کے اعتبار سے یہ روایت ابن ماجہ، رقم ۱۷۵۷ میں روایت کی گئی ہے۔ اسی طرح کا مضمون ابن خزیمہ، رقم۲۰۵۶۔۲۰۵۷ میں بھی روایت کیا گیا ہے۔

____________

 

B