HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : ڈاکٹر وسیم مفتی

حضرت معمر بن حارث رضی اﷲ عنہ

حضرت معمر بن حارث حضرت فکیہہ بنت یسارکے شوہر حضرت حطاب کے سگے بھائی تھے، حضرت قتیلہ بنت مظعون دونوں کی والدہ تھیں۔

بطحاے مکہ میں آفتاب اسلام طلوع ہوا تو حضرت معمربن حارث دین حق کی طرف پہلے پہل لپکنے والے ’السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ‘ میں شامل ہوئے اور نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے دارارقم میں تشریف لے جانے سے پہلے ایمان کی سعادت حاصل کی۔حبشہ اور مدینہ، دونوں شہروں کی طرف ہجرت کا شرف حاصل کیا۔ہجرت ثانیہ کے بعد مواخات کا موقع آیا تو آں حضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت معاذبن عفراکو ان کا انصاری بھائی قرار دیا۔ حضرت معمر نے لمبی عمر پائی، اس لیے بدر و احد اور تمام غزوات میں شرکت سے سرفراز ہوئے۔ ان کے باقی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات نہیں ملتیں۔

حضرت معمرکا انتقال عہد فاروقی میں ہوا۔ان کے پسر حضرت جمیل بن معمرنے شہرت پائی۔

مطالعۂ مزید: السیرۃ النبویۃ (ابن ہشام)، الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)، تاریخ الامم والملوک (طبری)، المنتظم فی تواریخ الملوک والامم (ابن جوزی)، تہذیب الکمال فی اسماء الرجال (مزی)، البدایۃ والنہایۃ (ابن کثیر)، الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ (ابن حجر)۔

________

* التوبہ ۹: ۱۰۰۔

____________

B