HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : ڈاکٹر وسیم مفتی

حضرت حاطب بن حارث رضی اﷲ عنہ

حضرت حاطب بن حارث بنوجمح سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے دادا کا نام معمر بن حبیب تھا۔مشہور صحابی حضرت عثمان بن مظعون ان کی والدہ حضرت قتیلہ بنت مظعون کے بھائی تھے۔ حضرت قتیلہ کے دادا حبیب بن وہب حاطب کے پڑدادا تھے۔ حضرت حاطب نے اپنی اہلیہ حضرت فاطمہ بنت محلل اور حضرت فکیہہ بنت یسار کے ہمراہ حبشہ کوہجرت کی ۔وہ حضرت جعفربن ابوطالب کی قیادت میں جانے والے قافلے میں شامل تھے۔ حضرت حاطب نے سرزمین حبشہ میں وفات پائی۔ ان کی بیوہ حضرت فاطمہ اور بیٹے حضرت محمد اور حضرت حارث ۷ھ میں حضرت عمرو بن امیہ ضمری کے ساتھ سمندری راستے سے مدینہ لوٹے۔ حضرت فکیہہ بنت یسار بھی اسی کشتی میں سوار تھیں۔ ام ولد جہیرہ سے ان کے بیٹے عبداﷲنے جنم لیا۔

مطالعۂ مزید: السیرۃ النبویۃ (ابن ہشام)، الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)، تاریخ الامم والملوک (طبری)، المنتظم فی تواریخ الملوک والامم (ابن جوزی)، تہذیب الکمال فی اسماء الرجال (مزی)، البدایۃ والنہایۃ (ابن کثیر)، الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ (ابن حجر)۔

____________

B