HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : جاوید احمد غامدی

غزل

خیال وخامہ


o
خطرۂ افتاد ہو آتے ہیں پھر بھی بے درنگ
اپنے صحراؤں میں آہو ، اپنے دریا میں نہنگ
پردگی ہاے تصور سے نہاں آئینہ رو
دیکھتا ہوں روبرو تو عقل رہ جاتی ہے دنگ
رنگ خوشبو کی طرح آوارۂ شوقِ طلب
اُس کی خوشبو رنگِ آوارہ کی صورت ہفت رنگ
نغمہ زن تار نفس پر انگلیوں کے رقص میں
زخمہ ور کے ہاتھ میں خاموش بھی ، گویا بھی چنگ
اپنی بربادی پہ نازاں اِن کے سب پیر و جواں
ایک طرفہ خود کشی ہے اب مسلمانوں کی جنگ
ایک ہو کا منتظر ہے گنبد نیلوفری
ٹوٹ کر گرنے کو ہیں اِس کے پرانے خشت و سنگ
زہرہ و مریخ پر اتریں گے یورپ کے جہاز
دیکھنا ہفت آسماں تک ہم اڑائیں گے پتنگ

[۲؍جون ۲۰۱۱ء]

__________

B