HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
مصنف : معز امجد

قریش کے بارے میں ایک روایت

روایت کامضمون

عبدالرزاق، رقم۱۹۸۹۶کے مطابق بیان کیاجاتاہے :

روی أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: صلب الناس قریش وہل یمشی الرجل بغیر صلب؟
’’روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لوگوں کی ریڑھ کی ہڈی قریش ہیں تو کیاریڑھ کی ہڈی کے بغیر لوگ چل سکتے ہیں؟‘‘

یہ روایت بعض اختلافات اور اضافوں کے ساتھ احمدبن حنبل، رقم۲۴۵۰۱ اور معجم الاوسط، رقم۳۰۶۶ میں بھی نقل ہوئی ہے۔

روایت پر تبصرہ

مذکورہ بالا روایات میں سے دو روایات قابل اعتماد راویوں سے روایت نہیں ہوئیں، جبکہ تیسری روایت کی سند منقطع ہے۔ عبدالرزاق کی روایت زید بن اسلم نے براہ راست نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے، حالانکہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس روایت کو نہیں سنا، اس لیے یہ سند منقطع ہے۔ احمدبن حنبل اور معجم الاوسط کی روایات کو ایک ہی راوی عبداللہ بن المؤمل نے نقل کیاہے جس کے بارے میں اہل علم کی رائے یہ ہے کہ وہ قابل اعتماد راوی نہیں ہے۔ ۱؂

نتیجۂ بحث

یہ روایت چونکہ کسی قابل اعتماد سند سے نقل نہیں ہوئی، اس لیے اس کے بارے میں یہ بات اعتماد کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی نسبت درست ہے۔

تخریج : محمد اسلم نجمی

کوکب شہزاد

ترجمہ و ترتیب : اظہار احمد

—————

۱؂ تفصیل کے لیے دیکھیے :الضعفاء الکبیر ۲/ ۳۰۲، الکامل فی الضعفاء ۴/ ۱۳۵، المجروحین ۲/ ۲۷، الضعفاء لنسائی ۱/ ۶۲، تقریب التہذیب ۱/ ۳۲۵، تہذیب الکمال ۱۶/ ۱۸۷، تہذیب التہذیب ۶/ ۴۲، الکاشف ۱/ ۶۰۱، الجرح والتعدیل ۵/ ۱۷۵۔

——————


B