HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Aamer Abdullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

درود بر نبی صلی اللہ علیہ وسلم

 


اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ فِی الْعَالَمِیْنَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ وَالسَّلَامُ کَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ.۷۹؂
اے اللہ، تو محمد پر رحم کر اور ان کے خاندان پر، جیسا کہ تو نے جہان والوں میں سے ابراہیم کے خاندان پر رحم کیا اور تو برکت عطا فرما محمد کو اور آپ کے خاندان کو جیسے تو نے جہان والوں میں سے ابراہیم کے خاندان کو برکت عطا فرمائی ،بے شک تو بزرگ اور ستودہ صفات ہے۔ اور سلام کے بارے میں تم پہلے معلوم کر چکے ہو۔

_____

۷۹؂ (مسلم، رقم۹۰۷) حضرت ابومسعود انصاری(رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ ہم سعد بن عبادہ (رضی اللہ عنہ)کی مجلس میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ سے بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ہم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے، ہم آپ پر کیسے درود بھیجیں؟یہ سن کررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کافی دیر) خاموش رہے،یہاں تک ہم تمنا کرنے لگے کہ آپ سے اس طرح کا سوال نہ کیا جاتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (یوں) کہو۔

__________

B