HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Aamer Abdullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

سفر کی دعا

 


سُبْحَانَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہَذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِینَ وَإِنَّا إِلَی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ فِی سَفَرِنَا ہَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَی وَمِنْ الْعَمَلِ مَا تَرْضَی اللَّہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ہَذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَہُ اللَّہُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیفَۃُ فِی الْأَہْلِ اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْأَہْلِ ۔۔۴۲؂
وَإِذَا رَجَعَ قَالَہُنَّ وَزَادَ فِیہِنَّ۔۔ آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُون.
پاک ہے وہ ذات جس نے اِس سواری کو ہمارے لیے تابع فرمان بنا دیاہے، ورنہ ہم اِس پر غلبہ حاصل نہیں کر سکتے تھے، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ ، ہم اپنے اِس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کی توفیق مانگتے ہیں اور ایسے عمل کی توفیق مانگتے ہیں جو تجھے راضی کر دے۔ اے اللہ، تو ہمارے اِس سفر کو ہم پر سہل کر دے اور اِس کی درازی سمیٹ دے۔ اے اللہ، تو سفر میں ساتھی ہے اور پیچھے اہل وعیال میں رکھوالا ہے۔ اے اللہ، میں اِس سفر کی مشقت سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اِس سے بھی کہ کوئی برا منظر میرے سامنے آئے اور اِس سے بھی کہ جب میں اپنے اہل وعیال اور اموال میں لوٹوں تو کوئی خرابی میری منتظر ہو۔
پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمسفر سے واپس آتے تو انھی الفاظ کے ساتھ مزید ان کلمات کا اضافہ کرتے:
ہم لوٹنے والے ، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب ہی کی حمد کرنے والے ہیں۔

_____

۴۲؂ (مسلم، رقم ۳۲۷۵) علی ازدی سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انھیں بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر کے لیے نکلتے ہوئے اپنے اونٹ پر اچھی طرح بیٹھ جاتے تو تین دفعہ تکبیر کہتے اور پھر یہ کہتے۔

____________

B