HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Aamer Abdullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

سونے سے پہلے کی دعائیں

 


بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْیَا.۳۹؂
اے اللہ میں تیرے نام ہی سے مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔

اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْلَمْتُ وَجْہِی إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِی إِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِی إِلَیْکَ رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً إِلَیْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْتَ. ۴۰؂
اے اللہ، میں نے اپنے آپ کو تیرے حوالے کر دیا ہے اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا ہے اور تجھ سے ٹیک لگالی ہے، تیری عظمت سے لرزتے ہوئے اور تیرے اشتیاق میں بڑھتے ہوئے۔ تجھ سے بھاگ کر کہیں پناہ اور کہیں ٹھکانا نہیں، اور اگر ہے تو تیرے ہی پاس ہے۔ پروردگار میں تیری کتاب پر ایمان لایا ہوں جو تونے نازل کی ہے اور تیرے نبی پر ایمان لایا ہوں جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے۔

_____

۳۹؂ (بخاری، رقم۶۳۱۲ )، (مسلم، رقم۶۸۸۷)۔
۴۰؂ (مسلم، رقم۶۸۸۲ )’’براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم سونے لگو تو اپنا نماز والا وضو کرو، پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹو اور (یہ کلمات)آپ نے فرمایا:تم کوشش کرو کہ سونے سے پہلے تمھارے آخری کلمات یہی ہوں،پھر اگر تم اُسی رات وفات پا گئے تو تمھاری موت فطرت (اسلام) پر ہو گی ۔۔۔ اور اگر صبح بیدار ہوئے توخیر پر بیدار ہو گے۔‘‘

__________

B