حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا بلند اور برکت والا پروردگار ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے، جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے: کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں؟ کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟ ۱۰۱
حضرت ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہر رات کا ابتدائی حصہ گزرنے کے بعد آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا اور ارشاد فرماتا ہے: میں بادشاہ ہوں ، میں بادشاہ ہوں ، کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے سوال کرے اور میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے اور میں اسے معاف کر دوں؟ اللہ تعالیٰ اسی طرح فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ صبح روشن ہو جاتی ہے۔۱۰۲
_____
۱۰۱ (بخاری، رقم۱۱۴۵)۔
۱۰۲ (مسلم، رقم ۱۷۷۳)۔
__________