HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Aamer Abdullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

صبح و شام کی قرآنی دعائیں اور اذکار

رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۱؂
پروردگار، ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی ، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔
رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِینَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَیْنَا إِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہُ عَلَی الَّذِینَ مِن قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَۃَ لَنَا بِہِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنتَ مَوْلاَنَا .۲؂
پروردگار ، ہم بھول جائیں یا غلطی کر جائیں تو اُس پر ہماری گرفت نہ کرنا۔ اور پروردگار ، تو ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے پہلوں پر ڈالا تھا۔ اور پروردگار ، کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جسے ہم اٹھا نہیں سکتے، اور ہم سے درگذر کر اور ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہمارا آقا ہے۔
رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ ہَدَیْتَنَا وَہَبْ لَنَا مِن لَّدُنکَ رَحْمَۃً إِنَّکَ أَنتَ الْوَہَّابُ۳؂
پروردگار، تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اِس کے بعد اب تو ہمارے دل نہ پھیر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما۔ لا ریب، تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔
رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۴؂
پروردگار، ہم ایمان لائے ہیں، سو تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشَّاہِدِینَ ۵؂
پروردگار، ہم نے اُسے مان لیا ہے جو آپ نے نازل کیا ہے اور (اُس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے )رسول کی پیروی اختیار کرلی ہے۔ سو آپ ہمیں اُس کی گواہی دینے والوں میں لکھ لیں۔
ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِی أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وانصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِینَ ۶؂
پروردگار، ہمارے گناہوں سے درگذر فرما؛ اپنے معاملات میں جو کچھ زیادتی ہم سے ہوئی ہے، اُسے معاف کر دے ؛ ہمارے قدم جما دے اور منکروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ہَذا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا إِنَّکَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہُ وَمَا لِلظَّالِمِینَ مِنْ أَنصَارٍ رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُنَادِی لِلإِیمَانِ أَنْ آمِنُواْ بِرَبِّکُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّءَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأبْرَارِ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیعَا ۷؂
پروردگار، تو نے یہ سب بے مقصد نہیں بنایا ہے۔ تو اِس سے پاک ہے کہ مقصد کے بغیر کوئی کام کرے۔ سو ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔پروردگار، تو نے جسے دوزخ میں ڈالا، اُسے درحقیقت بڑی رسوائی میں ڈال دیا اور (وہ ایسی جگہ ہے کہ) ظالموں کا (وہاں)کوئی مددگار نہ ہو گا۔ پروردگار، ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا کہ لوگو، اپنے پروردگار کو مانو تو ہم نے مان لیا۔ اب تو ہمارے گناہوں کو بخش دے، اے مالک۔ ہماری برائیوں کو ہم سے دور کردے اور ہمیں (اپنے) وفادار بندوں کے ساتھ موت دے۔پروردگار، اپنے رسولوں کی زبان سے جو وعدے تو نے کیے ہیں، وہ ہمارے لیے پورے کر دے اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کر۔ بے شک، تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے۔
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ ۸؂
پروردگار، ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، اب اگر تو ہماری مغفرت نہ فرمائے گاا ور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نامراد ہو جائیں گے۔
حَسْبِیَ اللّہُ لا إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ۹؂
میرے لیے اللہ کافی ہے۔ اُس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ میں نے اُس پر بھروسا کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔
رَبِّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَسْأَلَکَ مَا لَیْسَ لِی بِہِ عِلْمٌ وَإِلاَّ تَغْفِرْ لِی وَتَرْحَمْنِی أَکُن مِّنَ الْخَاسِرِینَ۱۰؂
پروردگار، میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے کوئی ایسی چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ہے۔ اور (جانتا ہوں کہ)اگر تو مجھے معاف نہ کرے گا اور مجھ پر رحم نہ فرمائے گا تو میں نامراد ہو جاؤں گا۔
رَبِّ اجْعَلْنِی مُقِیمَ الصَّلاَۃِ وَمِن ذُرِّیَّتِی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء ۱۱؂
اے میرے رب مجھے نماز کا اہتمام کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِینَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ۱۲؂
پروردگار، تو مجھ کو بخش دے اور میرے والدین کو اور سب ایمان والوں کو بخش دے، اُس دن جبکہ حساب قائم ہو گا۔
رَّبِّ أَدْخِلْنِی مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِی مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّی مِن لَّدُنکَ سُلْطَانًا نَّصِیرًا.۱۳؂
پروردگار، مجھ کو (جہاں داخل کرنا ہے)، اِس طرح داخل کر کہ وہ عزت کا داخل کرنا ہو اور (جہاں سے نکالنا ہے)، اِس طرح نکال کہ وہ عزت کا نکالنا ہو اور خاص اپنے پاس سے قوت و اقتدار کو میرا مددگار بنا دے۔
رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّن لِّسَانِی یَفْقَہُوا قَوْلِی.۱۴؂
اے میرے رب! میرے سینے کو میرے لیے کھول دے۔ اور میری مہم کو آسان کر۔اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔کہ لوگ میری بات سمجھیں۔
رَّبِّ زِدْنِی عِلْمًا.۱۵؂
اے میرے رب میرے علم میں افزونی فرما۔
رَّبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَن یَحْضُرُونِ۱۶؂
اے رب میں شیاطین کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور اے میرے رب اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔
رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَیْرُ الرَّاحِمِینَ.۱۷؂
اے ہمارے رب!ہم ایمان لائے تو تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما اور تو بہترین رحم فرمانے والا ہے۔
رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا ۱۸؂
اے ہمارے رب!ہم کو ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی جانب سے آنکھوں کی ٹھنڈک بخش اور ہم کو پرہیزگاروں کا سربراہ بنا۔
رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ .۱۹؂
پروردگار، ہماری اِس روشنی کو تو ہمارے لیے مکمل کر دے اور ہم سے درگذر فرما۔ حقیقت یہ ہے کہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

_____


۱؂ (۲:۲۰۱)ترجمہ االبیان۔ جاوید احمد غامدی

۲؂ (۲:۲۸۶)ترجمہ االبیان۔ جاوید احمد غامدی

۳؂ (۳:۸)ترجمہ االبیان۔ جاوید احمد غامدی

۴؂ (۳:۱۶)ترجمہ االبیان۔ جاوید احمد غامدی

۵؂ (۳:۵۳)ترجمہ االبیان۔ جاوید احمد غامدی

۶؂ (۳:۱۴۷)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۷؂ (۳:۱۹۱۔۱۹۴)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۸؂ (۷:۲۳)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۹؂ (۹:۱۲۹)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۱۰؂ (۱۱:۴۷)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۱۱؂ (۱۴:۴۰) ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۲؂ (۱۴:۴۱)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۱۳؂ (۱۷:۸۰)ترجمہ االبیان ۔ جاوید احمد غامدی

۱۴؂ (۲۰:۲۵۔۲۸)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۵؂ (۲۰:۱۱۴)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۶؂ (۲۳:۹۷۔۹۸)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۷؂ (۲۳:۱۰۹)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۸؂ (۲۵:۷۴)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

۱۹؂ (۶۶:۸)ترجمہ۔ تدبرالقرآن۔ امین احسن اصلاحی

__________

B