HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rehan Ahmed Yusufi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

تواصو بالحق و تواصو بالصبر ایک لازمی حکم

’’تواصو بالحق و تواصو بالصبر ‘‘ کے حکم کے متعلق یہ بات جان لینی چاہیے کہ دین کا یہ حکم ایک مسلمان کی اُن لازمی ذمہ داریوں میں سے ہے جو ایمان و عمل صالح کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ قرآن میں بیان ہوئی ہیں۔ قرآن و حدیث میں جگہ جگہ اس ذمہ داری کی طرف لوگوں کی توجہ دلائی گئی ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حکم کی تشریح کرتے ہوئے ایک دوسری تعبیربھی اختیار کی ہے جسے ہم عام طور پر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کے نام سے جانتے ہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ ایک دوسرے کو نیکی کی نصیحت کرنا اور برائی سے روکنا ہرصاحب ایمان مرد و عورت کا لازمی وصف ہے۔ سورہ التوبہ میں اس بات کو یوں بیان کیا گیا ہے:

’’اور مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ باہم دگربھلائی کی نصیحت کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔‘‘ (التوبہ ۹: ۷۱)

________

B