HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rehan Ahmed Yusufi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

دنیا پرستی اور ہمارا معاشرہ

ان حالات میں ہمارا معاشرہ مکمل طور پر دنیا پرستی کی اس موجودہ یلغار کا شکار ہو چکا ہے۔ مذہب کی وہ قوت جس نے پچھلی دفعہ ہمارا دفاع کیا تھا اس دفعہ موثر ثابت نہیں ہوسکی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ مروجہ مغربی نظریات انکار مذہب پر نہیں کھڑے بلکہ ان میں مذہب کو بھی دنیا پرستی کا ایک حصہ بنا دیا گیا ہے۔ چنانچہ لوگ مذہب کو ایک تہذیبی ورثہ اور رسوم و عادات کے طور پر اختیار کرتے ہیں۔ ایسا مذہب انسانوں کو نہیں بدلتا بلکہ وہ انسانوں کے ماحول، مزاج اور عادات کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس قابل نہیں رہتا کہ انسانوں کو دنیا پرستی سے روک سکے۔ ٹھیک یہی ہمارے ساتھ بھی ہوا اوراسلام کے تمام تر دعووں کے باجود ہمارے ہاں دنیا پرستی کا مرض خوب پھلا پھولا۔ اس کے بعد جو مسائل پیدا ہوئے ان میں سے چند کی تفصیل درجِ ذیل ہے۔

________

B