HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rehan Ahmed Yusufi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

دوسری یلغار

یہ حالات تھے کہ بیسویں صدی کے آخر میں، آج سے چند سال قبل، انسانی تاریخ نے ایک نیا موڑ کاٹا۔ یہ انفارمیشن ایج کا آغاز تھا۔ جس کے نتیجے میں اہل مغرب کو ایک دفعہ پھر موقع ملا کہ وہ دوبارہ مشرقی اقوام پر یلغار کریں۔ تاہم اس یلغار کی نوعیت پہلی سے بہت مختلف تھی۔ پہلی دفعہ مغرب کا ماد ی غلبہ اور اقتدار دیکھ کر لوگوں کی اکثریت نے ان کی تہذیب و تمدن کے اکثر پہلوؤں سے لاتعلقی اختیار کی تھی۔ مگر اس دفعہ اہل مغرب خود نہیں آئے۔ ان کی تہذیب، تمدن، ثقافت، خیالات اور نظریات وغیرہ میڈیا کی رنگین شیشوں والی کھڑکی سے ہمارے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ پہلے ان کا واسطہ ہمارے خواص (Elite) سے پڑا تھا مگر اب ہر خاص و عام تک ان کی پہنچ ہے۔ ہمارے ملک میں یہ یلغار صرف مغرب سے نہیں ہو رہی بلکہ ہمارے پڑوس کی ہندو تہذیب اور اس کا میڈیا مغرب سے تہذیبی طور پر شکست کھانے کے بعد ان کے تصورات ہماری زبان میں ہماری عورتوں اور بچوں تک منتقل کر رہا ہے۔ اور اب تو ہماری اشرافیہ اور میڈیا کے لوگوں نے بھی خود کو اسی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔

________

B