HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rehan Ahmed Yusufi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

کمیونیکیشن کے شعبہ میں انقلاب

انٹرنیٹ بہرحال ایک آلہ ہے جس کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں۔ اس کے مثبت استعمال بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن سے دنیا بھر میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ انٹرنیٹ کا ایک عام آدمی کے حساب سے سب سے بڑا اثر کمیونیکیشن کے شعبے میں ظاہر ہوا ہے۔ اس کی سب سے مشہور قسم ای میل (Email) ہے۔ یہ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیاکے کسی بھی حصے میں موجود فرد کو پیغام پہنچانے کی ایک سروس ہے جوبہت تیز، آسان، قابل اعتبار اور مفت ہے۔ دوسری سروس چیٹنگ (Chatting) ہے۔ اس میں مختلف جگہوں پر موجود لوگ براہِ راست ایک دوسرے سے تحریری طور پر گفتگو کرسکتے ہیں۔ اب آواز اور تصویر کے ساتھ گفتگو کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ انٹرنیٹ کا ایک استعمال نیٹ فون بھی ہے۔ جس میں کمپیوٹر سے براہِ راست فون پر رابطہ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ دلکش ڈیزائن کے کارڈز وغیرہ بھی ایک دوسرے کو بھیجنے کی سہولت آج کل بہت مقبول ہے۔ ان سب چیزوں کے ذریعے لوگوں کے لیے دور دراز ملکوں میں موجود اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔

________

B