HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rehan Ahmed Yusufi

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اثرات

انٹرنیٹ کے ہمارے معاشرے پر جو اثرات ہو رہے ہیں اور ہو سکتے ہیں وہ بنیادی طور پر تین قسم کے ہیں۔ اول کچھ تبدیلیاں ہیں جوروزمرہ زندگی میں رونما ہو رہی ہیں۔ ان کی کوئی مذہبی، اخلاقی اور تہذیبی اہمیت نہیں ہے۔ تاہم انہیں اس اعتبار سے مثبت قرار دیا جا سکتا ہے کہ یہ زندگی کو تیز اور آسان بنا رہی ہیں۔ دوم وہ مثبت امکانات ہیں جو انٹرنیٹ میں پوشیدہ ہیں۔ جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک موقع دیا ہے کہ ہم علم و ٹیکنالوجی میں اپنی کمزوری کو بہت جلد دور کر کے کامیابی اور ترقی کی راہیں اپنی قوم کے لیے کھول سکتے ہیں۔ تیسرے وہ منفی رجحانات ہیں جن کے تاریک سائے ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ذیل میں ہم اِن تمام اثرات کا ایک تفصیلی جائزہ پیش کر رہے ہیں تاکہ لوگ اس معاملے میں باشعور ہوں اور اپنی ترجیحات کو شعوری طور پر متعین کریں۔

________

B