HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Abu Yahya

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

آخری بات


محترم قاری
یہ ناول اگر آپ نے مکمل کرلیا ہے تو امید ہے کہ بیشتر قارئین کی طرح یہ آپ کے لیے ایک نئی دنیا کا تعارف ثابت ہوا ہوگا۔ لیکن میری یہ خواہش ہے کہ یہ ناول آپ کے لیے پروردگار عالم کی آخری کتاب کا بھی ایک نیا تعارف بن جائے۔
میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ قرآن مجید اور احادیث کے بیانات اور مجمل اشارات کی شرح و وضاحت میں لکھا ہے۔ اللہ بدلے کے دن کا مالک ہے۔ جنت اصل کامیابی ہے۔ جہنم کا خسارہ حقیقی ناکامی ہے۔ دنیا کی زندگی دھوکہ اور متاع قلیل ہے۔ انسان کی ابدی کامیابی صرف اور صرف ایمان اور عملِ صالح کی قرآنی دعوت کی پیروی میں ہے۔ یہی سب انبیا کی دعوت اور قرآن مجید کا خلاصہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ناول کو پڑھنے کے بعد جب آپ قرآن مجید کو سمجھ کر ترجمے کے ساتھ پڑھیں گے تو آپ پر قرآن مجید کے بیانات کی معنویت بڑی حد تک واضح ہونے لگے گی۔ قرآن آپ کے لیے ایک ان دیکھی دنیا کا نہیں بلکہ ایک مانوس دنیا کا تعارف بن جائے گا۔ اگر آپ نے قرآن مجید کو اس طرح پالیا تو یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔
امید ہے کہ اس ناول کے مطالعے کے بعد آپ کم از کم ایک مرتبہ پورے قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ ضرور پڑھیں گے اور کیا ہی اچھا ہو کہ قرآن مجید آپ کی زندگی بن جائے۔

خیر اندیش
ابو یحییٰ
[email protected]

________

B