قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمَرْأَۃَ کَالضِّلَعِ، إِذَا ذَہَبْتَ تُقِیمُہَا کَسَرْتَہَا، وَإِنْ تَرَکْتَہَا اسْتَمْتَعْتَ بِہَا وَفِیہَا عِوَجٌ.(رقم۳۶۵۰)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(ہرشخص کی اپنی طبیعت ہے۔مثال کے طورپر، شوہراگرسیدھی ہڈی کی طرح ہے تواس کی)عورت پسلی کی ہڈی کی طرح ہے۔اس کو سیدھاکرناچاہو توٹوٹ جائے۔لیکن اسے(اس کی حالت پر)رہنے دو توکجی کے ہوتے ہوئے بھی فائدہ دے۔قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَا یَفْرَکْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَۃً، إِنْ کَرِہَ مِنْہَا خُلُقًا رَضِیَ مِنْہَا آخَرَ أَوْ قَالَ: غَیْرَہُ. (رقم۳۶۴۵)
آپ نے فرمایا:مسلمان شوہرکوچاہیے کہ وہ (جلدبازی میں) اپنی بیوی سے جو خودبھی مسلمان ہے، متنفرنہ ہوبیٹھے۔اس کی کسی بات سے اس کاجی براہو گاتوا س میں کوئی ایسی بات بھی ہوگی، جواس کے دل کو بھاجائے گی۔
____________