HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

تہمت سے بچنا

کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَ إِحْدَی نِسَاءِہِ، فَمَرَّ بِہِ رَجُلٌ فَدَعَاہُ، فَجَاءَ ، فَقَالَ: یَا فُلَانُ ہَذِہِ زَوْجَتِی فُلَانَۃُ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ مَنْ کُنْتُ أَظُنُّ بِہِ، فَلَمْ أَکُنْ أَظُنُّ بِکَ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:إِنَّ الشَّیْطَانَ یَجْرِی مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ. (رقم۵۶۷۸)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ اپنی ایک بیوی کے ساتھ تھے کہ ایک شخص کاقریب سے گزرہوا۔آپ نے اس کو آوازدی۔وہ آگیا تو آپ نے اس کوبتایا:بھئی سنو،یہ خاتون میری بیوی،( صفیہ) ہیں۔
اس نے حیرت کے ساتھ کہا:اللہ کے رسول،میں کون ہوتاہوں کہ بدگمانی کروں؟ بالخصوص،آپ کے معاملے میں تومیرے دل میں ذرابھربھی بدگمانی نہیں ۔
اس پرآپ نے فرمایا:(میں نے اس لیے بتادیاکہ شیطان کہیں تمھارے دل میں کوئی شبہ نہ ڈال دے )،اس لیے کہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح (ہر وقت ) دوڑتا رہتاہے۔

____________

 

B