HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

صحبت کا اثر

عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا مَثَلُ الْجَلِیسِ الصَّالِحِ وَالْجَلِیسِ السَّوْءِ ، کَحَامِلِ الْمِسْکِ، وَنَافِخِ الْکِیرِ، فَحَامِلُ الْمِسْکِ: إِمَّا أَنْ یُحْذِیَکَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْہُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْہُ رِیحًا طَیِّبَۃً، وَنَافِخُ الْکِیرِ: إِمَّا أَنْ یُحْرِقَ ثِیَابَکَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ رِیحًا خَبِیثَۃً.(رقم۶۶۹۲)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اچھے ہم نشین کی مثال ایسی ہے، جیسے کوئی خوشبوبیچنے والاہواوربرے ہم نشین کی مثال ایسی ہے ، جیسے کوئی آگ کی بھٹی کو دھونکنے والاہو۔
پہلے کے پاس بیٹھوگے توکیاہوگا:وہ ذراسی خوشبو(روئی پرلگاکر)تمھیں مفت میں دے دے گایاتم ( قیمت دے کر)اس کو خرید لو گے، وگرنہ وہاں کی معطرفضاسے حظ ضروراٹھاؤگے۔
اس کے برعکس،دوسرے کے پاس بیٹھوگے توکیاہوگا:وہ (چنگاریاں اڑائے گا اور)تمھارے کپڑے جلادے گا یا پھر ایک ناگوار قسم کی بو،بہرحال تمھیں برداشت کرنی پڑے گی۔

____________

 

B