HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ملاوٹ

مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی صُبْرَۃِ طَعَامٍ فَأَدْخَلَ یَدَہُ فِیہَا، فَنَالَتْ أَصَابِعُہُ بَلَلًا فَقَالَ: مَا ہَذَا یَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟ قَالَ أَصَابَتْہُ السَّمَاءُ یَا رَسُولَ اللہِ، قَالَ: أَفَلَا جَعَلْتَہُ فَوْقَ الطَّعَامِ کَیْ یَرَاہُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنِّی. (رقم۲۸۴)
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم( بازارمیں پڑی ہوئی) گندم کی ایک ڈھیری کے پاس سے گزرے۔آپ نے اپناہاتھ اس کے اندر ڈالا توآپ کی انگلیاں کچھ گیلی سی ہوگئیں۔
آپ نے ازراہِ تفتیش پوچھا:گندم بیچنے والے ،یہ نمی کیسی ہے؟
اس نے جواب دیا:اے اللہ کے رسول،(کچھ بھی نہیں)،بس یہ بارش میں پڑی رہی ہے۔
آپ نے فرمایا:اگریہی بات ہے توتم نے اس گیلی گندم کواوپرکیوں نہیں رکھاکہ یہ( خریدنے والے)لوگوں کی نگاہ میں رہتی۔
اس کے بعدفرمایا:(سن لو)،جس نے دھوکادیا ،اس کاہم سے کوئی تعلق نہیں۔

____________

 

B