قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِءٍ مُسْلِمٍ بِیَمِینِہِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللہُ لَہُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: وَإِنْ کَانَ شَیْءًا یَسِیرًا یَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: وَإِنْ قَضِیبًا مِنْ أَرَاکٍ.(رقم۳۵۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جوآدمی جھوٹی قسم کھاکرکسی مسلمان کاحق غصب کرلیتاہے،(یادرکھو)،خدااس کے لیے دوزخ لازم کر دیتا اورجنت کواس پر حرام ٹھیرا دیتا ہے۔
یہ سن کرایک شخص نے آپ سے سوال کیا:یارسول اللہ،اگروہ چیزبالکل معمولی نوعیت کی ہو؟
فرمایا:چاہے وہ پیلوکے درخت کی شاخ (جیسی کوئی عام چیز) کیوں نہ ہو۔
____________