HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ایمان کی حلاوت

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ذَاقَ طَعْمَ الْإِیمَانِ مَنْ رَضِیَ بِاللہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولا. (رقم۱۵۱)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص نے ایمان کامزہ چکھ لیاجو(اوروں کو چھوڑکرصرف) اللہ کے رب ہونے، (دوسرے ادیان کے مقابل میں) اسلام کے دین ہونے اور( اب پیروی کے لیے صرف) محمدکے رسول ہونے پرراضی ہوگیا۔
قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ مَنْکُنَّ فِیہِ وَجَدَ بِہِنَّ حَلَاوَۃَ الْإِیمَانِ: مَنْ کَانَ اللہُ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا، وَأَنْ یُحِبَّ الْمَرْءَ لَا یُحِبُّہُ إِلَّا لِلَّہِ، وَأَنْ یَکْرَہَ أَنْ یَعُودَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَہُ اللہُ مِنْہُ، کَمَا یَکْرَہُ أَنْ یُقْذَفَ فِی النَّارِ. (رقم۱۶۵)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس میں تین چیزیں پیداہوگئیں،اس نے ان کے ذریعے سے ایمان کی مٹھاس چکھ لی:
(پہلی یہ کہ)اللہ اوراس کارسول، اس کے لیے دنیاکی ہرچیزسے بڑھ کرمحبوب ہوگیا۔
(دوسری یہ کہ) وہ کسی سے محبت کرتاہے تواس کی یہ محبت صرف اورصرف اللہ کے لیے ہوتی ہے۔
(تیسری یہ کہ) اللہ نے جب اس کو کفرسے نجات دے دی تو وہ اس میں لوٹ جانے کواب اس قدربراجانتاہے،جیسے اس کواٹھاکرکوئی آگ میں پھینک دے ۔

____________

 

B