HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

غصہ

اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ أَحَدُہُمَا یَغْضَبُ وَیَحْمَرُّ وَجْہُہُ، فَنَظَرَ إِلَیْہِ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّی لَأَعْلَمُ کَلِمَۃً لَوْ قَالَہَا لَذَہَبَ ذَا عَنْہُ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ، فَقَامَ إِلَی الرَّجُلِ رَجُلٌ مِمَّنْ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَتَدْرِی مَا قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آنِفًا؟ قَالَ: إِنِّی لَأَعْلَمُ کَلِمَۃً لَوْ قَالَہَا لَذَہَبَ ذَا عَنْہُ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ،فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ: أَمَجْنُونًا تَرَانِی؟ (رقم۶۶۴۷)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرماتھے کہ دوآدمی ( کسی بات پرلڑپڑے اور)ایک دوسرے کوبرابھلاکہنے لگے۔ان میں سے ایک اس قدرغصے میں آیاکہ اس کاچہرہ لال سرخ ہوگیا۔آپ نے اس کی طرف دیکھااور(اپنے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں سے ) فرمایا: میں ایسا کلمہ جانتاہوں جسے یہ پڑھ لے تواس کاساراغصہ جاتارہے۔وہ کلمہ ہے: أعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم۔
ایک شخص جس نے آپ سے یہ بات سنی تھی،وہاں سے اٹھا،اس شخص کے پاس آیا اور اسے (نصیحت کرتے ہوئے)کہا: جانتے ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (تمھارے اس رویے پرابھی )کیافرمایاہے؟انھوں نے فرمایاہے کہ میں ایساکلمہ جانتاہوں جسے یہ پڑھ لے تواس کاساراغصہ جاتا رہے۔ وہ کلمہ ہے : أعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم۔
(اس شخص کاغصہ ابھی تک نہ تھما تھا۔الٹا نصیحت کرنے والے کو)اس نے کہا: کیا تم مجھے آسیب زدہ سمجھ رہے ہو(جوشیطان سے پناہ مانگنے کی نصیحت کررہے ہو)؟

____________

 

B