HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ضبط نفس

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَمَّا صَوَّرَ اللہُ آدَمَ فِی الْجَنَّۃِ تَرَکَہُ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ یَتْرُکَہُ، فَجَعَلَ إِبْلِیسُ یُطِیفُ بِہِ، یَنْظُرُ مَا ہُوَ، فَلَمَّا رَآہُ أَجْوَفَ عَرَفَ أَنَّہُ خُلِقَ خَلْقًا لَا یَتَمَالَک. (رقم۶۶۴۹)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ (ایک) باغ میں جب آدم کوبنارہاتھاتو اس نے وہاں، جب تک چاہا،اسے رکھ چھوڑا۔(ان دنوں)ابلیس اس کے پاس آیا کرتا کہ دیکھے کیا(بن رہا)ہے؟اس نے جب دیکھاکہ یہ اندرسے کھوکھلاہے تواسی وقت جان لیاکہ یہ ایسی مخلوق بن رہی ہے جو(انتہائی کم زورہوگی اور)اپنے جذبات پر قابو بالکل نہ رکھ سکے گی۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَیْسَ الشَّدِیدُ بِالصُّرَعَۃِ، قَالُوا: فَالشَّدِیدُ أَیُّمَ ہُوَ؟یَا رَسُولَ اللہِ، قَالَ:الَّذِی یَمْلِکُ نَفْسَہُ عِنْدَ الْغَضَبِ. (رقم۶۶۴۴)
ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا:طاقت وروہ نہیں ہے جو کشتی میں دوسروں کوپچھاڑدے۔
صحابہ نے پوچھا:اللہ کے رسول،(اگریہ نہیں) توپھرکون شخص طاقت ورہے؟
آپ نے فرمایا:وہ شخص جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کوپچھاڑسکتاہو۔

____________

 

B