HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

غیبت

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَتَدْرُونَ مَا الْغِیبَۃُ؟ قَالُوا: اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ، قَالَ: ذِکْرُکَ أَخَاکَ بِمَا یَکْرَہُ، قِیلَ: أَفَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ فِی أَخِی مَا أَقُولُ؟ قَالَ:إِنْ کَانَ فِیہِ مَا تَقُولُ، فَقَدِ اغْتَبْتَہُ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ فِیہِ فَقَدْ بَہَتَّہُ. (رقم۶۵۹۳)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے ساتھیوں سے سوال کیا:جانتے ہوغیبت کیاہوتی ہے؟
انھوں نے جواب دیا:اللہ اوراس کا رسول ہی بہترجانتے ہیں۔
آپ نے فرمایا:(غیبت یہ ہے کہ محض ضررپہنچانے کے لیے)تم اپنے بھائی کی ان باتوں کوبیان کروجن کابیان کیاجانااس کو پسند نہ ہو۔
سوال کیاگیا:اگروہ باتیں میرے اس بھائی میں واقعتاموجود ہوں، (تب بھی کیا یہ غیبت ہوگی)؟
آپ نے جواب دیا:وہ باتیں اس میں پائی جاتی ہوں ،تبھی تویہ غیبت ہوگی ،وگرنہ یہ ایک صریح بہتان ہوگاجوتم نے اس پرجڑدیا۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:أَلَا أُنَبِّءُکُمْ مَا الْعَضْہُ؟ ہِیَ النَّمِیمَۃُ الْقَالَۃُ بَیْنَ النَّاسِ. (رقم۶۶۳۶)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا:کیامیں تمھیں( ایک بدترین) بہتان کے بارے میں نہ بتاؤں؟(سنو)، یہ بہتان ایسی چغلی ہے جولوگوں میں پھیل کران میں فسادکاباعث ہوجاتی ہے۔

____________

 

B