HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

راستے کی رکاوٹیں

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: بَیْنَمَا رَجُلٌ یَمْشِی بِطَرِیقٍ، وَجَدَ غُصْنَ شَوْکٍ عَلَی الطَّرِیقِ فَأَخَّرَہُ، فَشَکَرَ اللہُ لَہُ، فَغَفَرَ لَہ.(رقم۴۹۴۰)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک آدمی کہیں جارہاتھاکہ اسے راستے میں ایک خاردار جھاڑی پڑی ہوئی دکھائی دی۔اس نے اسے( اٹھایااور)راستے سے ہٹا دیا۔ اللہ نے اس (کے نیک عمل )کی اتنی قدرکی کہ اس کی مغفرت فرمادی۔
عَن أَبِی بَرْزَۃَ قَالَ: قُلْتُ: یَا نَبِیَّ اللہِ عَلِّمْنِی شَیْءًا أَنْتَفِعُ بِہِ، قَالَ: اعْزِلِ الْأَذَی، عَنْ طَرِیقِ الْمُسْلِمِینَ. (رقم۶۶۷۳)
ابوبرزہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ عرض کیا:اے اللہ کے نبی ،مجھے کوئی ایسی چیزبتادیجیے جومجھے ہمیشہ فائدہ دیتی رہے۔
آپ نے فرمایا:(ایساکرو)،مسلمانوں کے راستے میں جوتکلیف دہ چیزدکھائی دے، اس کوہٹادیاکرو۔

____________

 

B