قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ، دَمُہُ، وَمَالُہُ، وَعِرْضُہُ. (رقم۶۵۴۱)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:مسلمان کی جان،مال اور عزت ،ہرشے دوسرے مسلمان کے لیے محترم ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَکُونُوا عِبَادَ اللہِ إِخْوَانًا. (رقم۶۵۲۶)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اللہ کے بندو)،نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو،نہ باہمی طورپر حسدکرواورنہ آپس میں بے رخی دکھاؤ،بلکہ سب بھائی بھائی بن جاؤ۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم: الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا یَظْلِمُہُ وَلَا یَخْذُلُہُ، وَلَا یَحْقِرُہُ... بِحَسْبِ امْرِءٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ یَحْقِرَ أَخَاہُ الْمُسْلِمَ. (رقم۶۵۴۱)
آپ نے فرمایا:مسلمان دوسرے مسلمان کابھائی ہوتاہے،(اس لیے )وہ اس پر ظلم کرتاہے، نہ (کسی مصیبت میں)اس کوبے آسرا چھوڑتا ہے اورنہ اسے کم تر جانتا ہے کہ یہی ایک بات اس کے براآدمی ہونے کے لیے کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو کم تر جانے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا یَظْلِمُہُ وَلَا یُسْلِمُہُ، مَنْ کَانَ فِی حَاجَۃِ أَخِیہِ کَانَ اللہُ فِی حَاجَتِہِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ کُرْبَۃً، فَرَّجَ اللہُ عَنْہُ بِہَا کُرْبَۃً مِنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَہُ اللہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ. (رقم۷۸۶۵)
آپ کاارشادہے:مسلمان دوسرے مسلمان کابھائی ہوتاہے۔نہ خوداس پرظلم کرتا ہے نہ اسے غیرکے حوالے کرتاہے (کہ وہ اس پرظلم کرے۔وہ تواس سے ہمیشہ بھلائی کامعاملہ کرتاہے۔یادرکھو)،جوکوئی اپنے بھائی کی ضرورتوں کوپوراکرنے میں مصروف ہوگا ،خدااس کی ضرورتیں خود پوری کردے گا۔ جو مصیبت میں اس کے کام آئے گا، خدا اس کے بدلے میں قیامت کی مصیبتوں میں اس کے کام آئے گا۔اورجوکوئی اس کے عیبوں پرپردہ ڈالے گا،خداقیامت کے دن اس کے عیبوں پر پردہ ڈال دے گا۔
____________