HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

درماندوں کی بہبود

عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: السَّاعِی عَلَی الْأَرْمَلَۃِ وَالْمِسْکِینِ، کَالْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللہِ وَأَحْسِبُہُ قَالَ وَکَالْقَاءِمِ لَا یَفْتُرُ، وَکَالصَّاءِمِ لَا یُفْطِرُ. (رقم۷۴۶۸)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے:جومسکینوں اوربیواؤں کی بہبود کے لیے کوشش کرتاہے، وہ (اجرمیں)اُس مجاہد کے مانند ہے جو خالصتاًاللہ کی راہ میں لڑرہاہو ۔یاوہ اس نمازی کی مثل ہے، جس کاجی عبادت سے کبھی نہ بھرتاہو۔یاوہ اس روزے دارکی طرح ہے ، جو (ہر دن روزے سے رہتااور)اس کوکبھی نہ چھوڑتاہو۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:کَافِلُ الْیَتِیمِ لَہُ أَوْ لِغَیْرِہِ أَنَا وَہُوَ کَہَاتَیْنِ فِی الْجَنَّۃِ، وَأَشَارَ مَالِکٌ بِالسَّبَّابَۃِ وَالْوُسْطَی. (رقم۷۴۶۹)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :یتیم کی کفالت کرنے والا،وہ چاہے اس کارشتہ دار ہے یاپھرغیرہے،جنت میں میرے اس قدرقریب ہوگا،جس طرح یہ شہادت اور درمیان کی دو انگلیاں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

____________

 

B