HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

رشتہ داروں پر خرچ کرنا

أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی عُذْرَۃَ عَبْدًا لَہُ عَنْ دُبُرٍ، فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَکَ مَالٌ غَیْرُہُ؟ فَقَالَ: لَا، فَقَالَ: مَنْ یَشْتَرِیہِ مِنِّی؟ فَاشْتَرَاہُ نُعَیْمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْعَدَوِیُّ بِثَمَانِ مِاءَۃِ دِرْہَمٍ، فَجَاءَ بِہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَہَا إِلَیْہِ، ثُمَّ قَالَ:ابْدَأْ بِنَفْسِکَ فَتَصَدَّقْ عَلَیْہَا، فَإِنْ فَضَلَ شَیْءٌ فَلِأَہْلِکَ، فَإِنْ فَضَلَ عَنْ أَہْلِکَ شَیْءٌ فَلِذِی قَرَابَتِکَ، فَإِنْ فَضَلَ عَنْ ذِی قَرَابَتِکَ شَیْءٌ فَہَکَذَا وَہَکَذَا، یَقُولُ: فَبَیْنَ یَدَیْکَ وَعَنْ یَمِینِکَ وَعَنْ شِمَالِکَ. (رقم۲۳۱۳)
بنوعذرہ کے ایک آدمی نے اپنے غلام کواس شرط پرآزادکردیاکہ وہ محض اس کی موت تک اس کی ملکیت میں رہے گا۔اس کے اس فیصلے کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی۔
آپ نے اس سے پوچھا:کیاتمھارے پاس اس کے سوا کوئی اورمال بھی ہے ؟
اس نے جواب دیا:بالکل بھی نہیں۔
آپ نے (اس غلام کو ساتھ لیااور)لوگوں سے کہا:کون ہے جو اس کو مجھ سے خریدے؟
نُعَیم( نام کے ایک شخص )نے آٹھ سودرہم کے بدلے میں اس کوخریدلیا۔
آپ وہ درہم لے کراس شخص کے پاس تشریف لائے اوراس کو دیتے ہوئے فرمایا:(تم پرسب سے پہلاحق تمھاری اپنی ذات کا ہے ، چنانچہ ) سب سے پہلے اپنے آپ پرصدقہ کرو۔اس میں سے بچ رہے تواس پر تمھارے گھر والوں کا حق ہے۔اس کے بعدکچھ بچ رہے تواب یہ تمھارے دوسرے رشتہ داروں کے لیے ہے اورپھر کہیں جاکر آس پاس کے دوسرے لوگوں کے لیے ۔

____________

 

B