HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ہم سایوں سے حسن سلوک

قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلْیُحْسِنْ إِلَی جَارِہِ. (رقم۱۷۶)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے:جواللہ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتاہو ،اسے چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی سے حسن سلوک کرے۔
عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ، لَا یُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّی یُحِبَّ لِجَارِہِ أَوْ قَالَ: لِأَخِیہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہِ. (رقم۱۷۱)
آپ نے فرمایا:اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ،بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا،جب تک وہ اپنے بھائی یاپڑوسی کے لیے وہی کچھ پسند نہ کرے ،جو کچھ وہ اپنے لیے پسندکرتاہے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَا زَالَ جِبْرِیلُ یُوصِینِی بِالْجَارِ، حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّہُ سَیُوَرِّثُہُ. (رقم۶۶۸۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے جبریل ہم سایے کے بارے میں اس قدر نصیحت کرتے رہے کہ مجھے خیال ہواکہ یہ اسے وراثت تک میں حق دارٹھیراکر رہیں گے۔
عَنْ أَبِی ذَرٍّ، قَالَ: إِنَّ خَلِیلِی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْصَانِی: إِذَا طَبَخْتَ مَرَقًا فَأَکْثِرْ مَاءَ ہُ، ثُمَّ انْظُرْ أَہْلَ بَیْتٍ مِنْ جِیرَانِکَ، فَأَصِبْہُمْ مِنْہَا بِمَعْرُوفٍ. (رقم۶۶۸۹)
ابوذربیان کرتے ہیں کہ میرے دوست ،(محمد)صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نصیحت فرمائی:جب کھانابناؤتواس میں زائد پانی ڈال( کراس کاشوربابنا)لو،پھر ہم سایوں کا خیال کرواورانھیں نہایت بھلے طریقے سے اس میں سے بھیج دو۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مَنْ لَا یَأْمَنُ جَارُہُ بَوَاءِقَہُ. (رقم۱۷۲)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس کاہم سایہ اُس کی شرارتوں سے محفوظ نہ رہا،وہ کبھی جنت میں نہ جاسکے گا۔

____________

 

B