قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّۃِ، وَإِنَّمَا لِإمْرِءٍ مَا نَوَی، فَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہُ إِلَی اللہِ وَرَسُولِہِ، فَہِجْرَتُہُ إِلَی اللہِ وَرَسُولِہِ، وَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہُ لِدُنْیَا یُصِیبُہَا أَوِ امْرَأَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا، فَہِجْرَتُہُ إِلَی مَا ہَاجَرَ إِلَیْہ. (رقم۴۹۲۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے :عمل نیت پرمنحصرہوتے ہیں اورہر شخص کو اس کی نیت کے لحاظ سے ملتاہے۔چنانچہ جو اللہ اوراس کے رسول کے لیے ہجرت کرے گا، اس کی ہجرت اللہ اوراس کے رسول کے لیے شمارہوگی اورجودنیا حاصل کرنے یاکسی عورت سے شادی رچانے کے لیے ہجرت کرے گا،اس کی ہجرت تو پھر اسی کام کے لیے شمارکی جائے گی جس کام کے لیے اس نے ہجرت کی ہوگی۔
____________