سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَیُّ الْإِسْلَامِ خَیْرٌ؟ قَالَ: تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلَامَ عَلَی مَنْ عَرَفْتَ، وَمَنْ لَمْ تَعْرِف (وفی روایۃ: أن سألہ) أَیُّ الْمُسْلِمِینَ خَیْرٌ؟ قَالَ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِہِ وَیَدِہِ. (رقم۱۶۰۔۱۶۱)
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟
آپ نے فرمایا: (جس کومان کر) تم لوگوں کو کھانا کھلاؤ اور ہر اس شخص کو جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے، سلام کرو۔
اس نے دوسراسوال کیا:اوراچھامسلمان کون ہے ؟
فرمایا:جس کے ہاتھ اورزبان کی زیادتیوں سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
____________