قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَلَا وَإِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً، إِذَا صَلَحَتْ، صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہُ، وَإِذَا فَسَدَتْ، فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہُ، أَلَا وَہِیَ الْقَلْب. (رقم۴۰۹۴)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو، جسم میں گوشت کا ایک ذرا سا لوتھڑا ہے، جو صحیح ہو جائے تو (اس کے اثر سے) سارا جسم صحیح ہو جاتا اور اگر بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ کے رہ جاتا ہے۔ یاد رکھو، وہ لوتھڑا اس کا دل ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: التَّقْوَی ہَاہُنَا، وَیُشِیرُ إِلَی صَدْرِہِ ثَلَاثَ مَرَّات. (رقم۶۵۴۱)
ایک مرتبہ آپ نے اپنے دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین بار فرمایا:(سن لو)، تقویٰ تو یہاں ہوتاہے یہاں۔
____________