أِنَّ امْرَأَۃً قَالَتْ: یَا رَسُولَ اللہِ أَقُولُ إِنَّ زَوْجِی أَعْطَانِی مَا لَمْ یُعْطِنِی فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ یُعْطَ، کَلَابِسِ ثَوْبَیْ زُورٍ. (رقم۵۵۸۳)
ایک عورت نے سوال کیا:اللہ کے رسول،میں بعض اوقات (اپنی سوکنوں کے سامنے ) کہہ دیتی ہوں کہ میرے شوہر نے تومجھ کو (یہ اوریہ تحفہ) دیاہے ،حالاں کہ اس نے (وہ سب کچھ )نہیں دیاہوتا؟
آپ نے فرمایا:جوابھی تک ملانہیں ،اس پرشیخی بگھارنا اسی طرح (بے فائدہ) ہے ،جس طرح کوئی (آستین پر اوپر تلے) جھوٹ موٹ کے دو کپڑے لگالے (اور پھریہ خیال کرے کہ اس نے واقعی دوکپڑے پہن رکھے ہیں)۔
____________