HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

جھوٹ اور سچ

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: عَلَیْکُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّ الصِّدْقَ یَہْدِی إِلَی الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ یَہْدِی إِلَی الْجَنَّۃِ، وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَصْدُقُ وَیَتَحَرَّی الصِّدْقَ حَتَّی یُکْتَبَ عِنْدَ اللہِ صِدِّیقًا، وَإِیَّاکُمْ وَالْکَذِبَ، فَإِنَّ الْکَذِبَ یَہْدِی إِلَی الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ یَہْدِی إِلَی النَّارِ، وَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَکْذِبُ وَیَتَحَرَّی الْکَذِبَ حَتَّی یُکْتَبَ عِنْدَ اللہِ کَذَّابًا.(رقم۶۶۳۹)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہمیشہ سچ پرکاربندرہو،اس لیے کہ یہ آدمی کو نیکی کے راستے پرگامزن کردیتاہے۔ پھریہ نیکی ہوتی ہے جواسے جنت میں پہنچادیتی ہے۔ مزیدفرمایاکہ جب آدمی سچ بولتا اور( ہرمعاملے میں)اسی کا طالب ہو جاتاہے تو اللہ کے ہاں اس کو صدیق لکھ دیاجاتاہے ۔
اس کے بعدفرمایا:جھوٹ سے ہمیشہ بچو،اس لیے کہ جھوٹ برائی کے راستے پر لاڈالتاہے ۔پھریہ برائی ہوتی ہے جواسے دوزخ کے گڑھے میں گراکرچھوڑتی ہے۔ مزیدفرمایا کہ آدمی جھوٹ پرجھوٹ بولتاچلاجاتااوراسی کاہورہتاہے توخداکے ہاں وہ کذاب لکھ دیاجاتا ہے۔

____________

 

B