HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

مومن اور دنیا

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: الدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ، وَجَنَّۃُ الْکَافِرِ. (رقم۷۴۱۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایمان والے کے لیے(کہ جواللہ کی قائم کردہ حدودمیں رہتاہے)،یہ دنیا ایک طرح کا قید خانہ ہوتی ہے ، مگر کافر کے لیے (کہ جسے ان حدودکا کچھ لحاظ نہیں ہوتا)،یہ ایک باغ کے مانندہوجاتی ہے( کہ جہاں چاہے ،کھل کھیلتا پھرے)۔
مَرَّرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالسُّوقِ دَاخِلًا مِنْ بَعْضِ الْعَالِیَۃِ، وَالنَّاسُ کَنَفَتَہُ، فَمَرَّ بِجَدْیٍ أَسَکَّ مَیِّتٍ فَتَنَاوَلَہُ فَأَخَذَ بِأُذُنِہِ، ثُمَّ قَالَ: أَیُّکُمْ یُحِبُّ أَنَّ ہَذَا لَہُ بِدِرْہَمٍ؟فَقَالُوا: مَا نُحِبُّ أَنَّہُ لَنَا بِشَیْءٍ ، وَمَا نَصْنَعُ بِہِ؟ قَالَ: أَتُحِبُّونَ أَنَّہُ لَکُمْ؟ قَالُوا: وَاللہِ لَوْ کَانَ حَیًّا، کَانَ عَیْبًا فِیہِ، لِأَنَّہُ أَسَکُّ، فَکَیْفَ وَہُوَ مَیِّتٌ؟ فَقَالَ: فَوَاللہِ لَلدُّنْیَا أَہْوَنُ عَلَی اللہِ، مِنْ ہَذَا عَلَیْکُمْ. (رقم۷۴۱۸)
ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے ہم راہ بازارمیں سے گزررہے تھے۔ اترائی پرتھے کہ دیکھابھیڑکاایک بچہ، جس کے کان انتہائی چھوٹے ہیں، مردہ حالت میں پڑاہے۔آپ نے اس کوکانوں سے پکڑکراٹھالیا اورلوگوں سے پوچھا:تم میں سے کون ہے جواس ناکارہ مردار کوصرف ایک درہم کے بدلے میں خرید لینا چاہے؟
انھوں نے جواب دیا:(اے اللہ کے رسول)،یہ ہمارے کس کام کا؟ہم تو کوڑیوں کے مول بھی اس کونہ خریدیں۔
آپ نے پھرپوچھا:کیاتم چاہوگے کہ یہ( مفت میں )تمھاراہوجائے؟
انھوں نے کہا:یہ تومردارہے،خداکی قسم، اگریہ زندہ ہوتاتوپھربھی اس کے عیب دار ہونے کی و جہ سے ہم اس کو ہرگزنہ لیتے۔
آپ نے فرمایا:پھرسنو،تمھارے نزدیک جوحیثیت اس مردارکی ہے ،اللہ کے نزدیک یہ دنیا(آخرت کے مقابلے میں) اس سے بھی کم ترحیثیت رکھتی ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:یَتْبَعُ الْمَیِّتَ ثَلَاثَۃٌ، فَیَرْجِعُ اثْنَانِ وَیَبْقَی وَاحِدٌ، یَتْبَعُہُ أَہْلُہُ وَمَالُہُ وَعَمَلُہُ، فَیَرْجِعُ أَہْلُہُ وَمَالُہُ وَیَبْقَی عَمَلُہُ. (رقم۷۴۲۴)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:میت کے ساتھ تین چیزیں چلتی ہیں جن میں سے دو(گھرکو)لوٹ آتیں اور صرف ایک اس کے ساتھ وہاں رہتی ہے۔ یعنی مال اوراس کے اہل،دونوں( اس کوچھوڑکر)واپس آجاتے ہیں اوریہ اس کے (اچھے اوربرے) عمل ہوتے ہیں ،جواس کے ساتھ وہیں رہ جاتے ہیں۔

____________

 

B