HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

انسانی طبائع

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: النَّاسُ مَعَادِنُ کَمَعَادِنِ الْفِضَّۃِ وَالذَّہَبِ، خِیَارُہُمْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ خِیَارُہُمْ فِی الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُہُوا، وَالْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَۃٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْہَا اءْتَلَفَ، وَمَا تَنَاکَرَ مِنْہَا اخْتَلَف. (رقم۶۷۰۹)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لوگوں کاحال سونے چاندی کی کان جیساہے(کہ سوناسونے کی کان میں سے اورچاندی چاندی کی کان میں سے نکلتی ہے)۔یہی وجہ ہے کہ جولوگ دین کی سمجھ آجانے کے بعدعہدِاسلام میں بہترثابت ہوئے ،وہ اصل میں عہد جاہلیت میں بھی بہتر تھے۔
نیز انسانی طبائع کامعاملہ ایساہے، جیسے ہم مزاج لوگ مختلف گروہوں کی شکل میں جمع ہوگئے ہوں۔یعنی جس کاطبعی میلان جس کی طرف ہوا،وہ اس میں جاشامل ہوا اورجس سے اس کی طبیعت میں تنفرآیا،وہ اس سے دورہوگیا۔

____________

 

B