HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

گناہوں کا اشتہار

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: کُلُّ أُمَّتِی مُعَافَاۃٌ إِلَّا الْمُجَاہِرِینَ، وَإِنَّ مِنَ الْإِجْہَارِ أَنْ یَعْمَلَ الْعَبْدُ بِاللَّیْلِ عَمَلًا، ثُمَّ یُصْبِحُ قَدْ سَتَرَہُ رَبُّہُ، فَیَقُولُ: یَا فُلَانُ قَدْ عَمِلْتُ الْبَارِحَۃَ کَذَا وَکَذَا، وَقَدْ بَاتَ یَسْتُرُہُ رَبُّہُ، فَیَبِیتُ یَسْتُرُہُ رَبُّہُ، وَیُصْبِحُ یَکْشِفُ سِتْرَ اللہِ عَنْہ. (رقم۷۴۸۵)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے:(ہوسکتاہے)میری ساری امت اللہ کے عذاب سے بچ جائے ، سواے ان لوگوں کے جواپنے گناہوں کا اشتہار دیتے پھرتے ہیں۔یہ اشتہاردینا ہی توہے کہ کوئی شخص رات کے اندھیرے میں گناہ کر بیٹھتا ہے اور اللہ اس پرپردہ بھی ڈال دیتا ہے،مگر صبح اٹھ کروہ لوگوں کو(اپنے گناہ کی ساری تفصیل) سناتاہے کہ میں نے رات یہ کیااوریہ کیا۔(نہایت افسوس ہے اس پر)! اللہ نے ساری رات اس کاپردہ رکھااوراس نے صبح دم خودہی اس کوچاک کردیا۔

____________

 

B