قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:ثَلَاثَۃٌ لَا یُکَلِّمُہُمُ اللہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَا یُزَکِّیہِمْ. قَالَ أَبُو مُعَاوِیَۃَ: وَلَا یَنْظُرُ إِلَیْہِمْ، وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ: شَیْخٌ زَانٍ، وَمَلِکٌ کَذَّابٌ، وَعَاءِلٌ مُسْتَکْبِرٌ. (رقم۲۹۶)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قیامت کے دن تین طرح کے آدمی ہوں گے جن کے ساتھ اللہ بات کرے گانہ ان( کے گناہوں) کودھوئے گااورنہ ان کی طرف نگاہِ (التفات ) کرے گا، بلکہ ان کو وہاں دردناک عذاب دے گا:
ایک وہ بوڑھاکھوسٹ جو(اس ناتوانی میں بھی) زناکرتاہے۔
دوسراوہ بادشاہ جو(کسی سے طمع رکھتاہے نہ اس کوکسی سے ڈر ہے، مگر پھر بھی) جھوٹ بولتاہے ۔
تیسراوہ مفلس جو( ہے توبھوکاننگا،مگرپھربھی )اکڑتاپھرتاہے۔
____________